ابنا: عمران خان نے پشاور کے باغ ناراں میں ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جنگ غلامی کے خلاف ہے اور اب ہم نے غلامی سے نجات پانے کے لئے تحریک کا آغاز کردیا ہے انہوں نے کہاکہ جب تک اپنی منزل حاصل نہيں کرلیں گے اس وقت تک ہماری یہ تحریک جاری رہے گی دھرنے کے شرکا سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم خان نے بھی خطاب کیا واضح رہے اس دھرنے میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں لوگ پاکستان کے مختلف علاقوں سے پشاور پہنچے ہيں ۔
23 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 238295
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت پاکستان کو ان کے بقول غلامی سے نجات دلا کر ہی دم لے گی۔